تازہ ترین

پرویز رسول کی بدولت جموں وکشمیر 4وکٹ سے جیتا

8 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
چنئی/ کپتان پرویز رسول کی ناٹ آؤٹ 71 رن کی میچ فاتح اننگز سے جموں کشمیر نے تمل ناڈو کو گروپ سی میں چار وکٹ سے شکست دے دی۔ تمل ناڈو کی ٹیم 39.4 اوور میں 168 رن پر سمٹ گئی جبکہ جموں کشمیر نے 40.3 اوور میں چھ وکٹ پر 169 رن بنا کر جیت حاصل کر لی۔ جموں کشمیر کی سات میچوں میں یہ پہلی جیت ہے جبکہ تمل ناڈو کی اتنے ہی میچوں میں یہ دوسری شکست ہے ۔جھارکھنڈ نے گجرات کو شکست دی، کوارٹر فائنل کا دعوی مضبوطچنئی، (یو این آئی ) تیز گیندباز ورون آرون (21 رن پر 3 وکٹ) کی شاندار بولنگ اور کپتان ایشان کشن (64) کی بہترین نصف سنچری سے جھارکھنڈ نے گجرات کو اتوار کو گروپ سی میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اپنا دعوی مضبوط کر لیا۔جھارکھنڈ نے گجرات کو صرف 25 اوور میں 107 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد 21.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 108 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ جھارکھنڈ کی آٹھ میچوں میں یہ چھٹی کامیابی ہے اور وہ 28 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سب سے اوپر ہے ۔ جھارکھنڈ کا آخری گروپ مقابلہ 11 اکتوبر کو سروسز سے ہونا ہے ۔بنگال نے راجستھان کو شکست دی چنئی (یو این آئی ) وویک سنگھ (65) اور کپتان منوج تیواری (ناٹ آؤٹ 56) کی نصف سنچریوں سے بنگال نے راجستھان کو گروپ سی میچ میں چھ وکٹ سے ہرا دیا۔ راجستھان نے مقررہ 43 اوور میں نو وکٹ پر 177 رن بنائے جبکہ بنگال نے 37.4 اوور میں چار وکٹ پر 181 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔