محکمہ سیاحت کشمیر میں ’’میلہ خزاں ‘‘منعقد کرے گا

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے کنونشن کے شرکاء میںانعامات تقسیم

8 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//سیکرٹری سیاحت ریگزن سیمفل اور سیکرٹری کھیل کود سرمد حفیظ نے کل ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگرعابد رشید شاہ کے ہمراہ سرینگر میں27مارچ سے29 مارچ2018 تک منعقدہ64 ویں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے کنونشن کے40 شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔کنونشن میں مقامی اور مُلکی و بین الاقوامی ٹریول ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ریگزن سیمفل نے کہا کہ ٹریول انڈسٹری ایسے پروگراموں کے ذریعے سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے اہم کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ25 سے 27اکتوبرتک سرینگر، پہلگام اور گلمرگ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کشمیر آٹم فیسٹول کا انعقاد کر رہا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ سیکرٹری ٹورازم سرمد حفیظ نے مذکورہ کنونشن کے احسن انعقاد کے لئے متعلقین کی سراہنا کی۔
 

تازہ ترین