بلدیاتی انتخابات: شہر میں سیکورٹی سخت ،بڑے پیمانے پر تلاشی کارروئیاں

8 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر// شہر میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی کا جال بچھایا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر ناکے لگا کر گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشیاں لی جا رہی ہیں۔ وادی کے جنوب و شمال میں بلدیاتی انتخابات کے بیچ سرینگر میں بھی آج 3 انتخابی وارڈوں میںپہلے مرحلے پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔شہر خاص کے علاوہ سیول لائنز اور حیدپورہ،راولپورہ اور زکورہ،جہاں پہلے مرحلے میں انتخابات ہو رہے ہیں،میں اضافی سیکورٹی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ شہر کے حساس علاقوں میں ناکے اور چیک پوسٹ بٹھا دئیے گئے ہیںجہاں باریک بینی کے ساتھ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیاں لی جا رہی ہیں۔ شہرمیں فورسز اور پولیس موٹر سائیکل سواروں کی تلاشیاں اور انکے دستاویزات اور شناختی کارڈوں کی جانچ کرتی ہوئی بھی نظر آئی۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے کہا کہ انتخابات کیلئے جامع سیکورٹی منصوبہ کو عملایا گیا ہے۔انہوں نے کہا’’ شہر میں کئی چیک پوائنٹ قائم کئے گئے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش ہے کہ کہ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ان کا کہنا تھا’’ بیشتر امیدواروں کو محفوط مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ کچھ کو سیکورٹی فرہم کی گئی ہے۔سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل آف پولیس روی دیپ سائے نے کہا کہ وادی میں’’ماحول‘‘ قابو میں ہے،اور رائے دہندگان کو احساس تحفظ دیا جا رہا ہے،تاکہ وہ ووٹ ڈالنے کیلئے نکلیں۔ انہوں نے کہا’’ ہم نے سیکورٹی انتظامات کو مظبوط کیا ہے جبکہ فوج اور پولیس کے ساتھ اشتراکیت میں کام کر رہے ہیں‘‘۔انہوںنے کہا کہ گڑ بڑ کرنے والے عناصر کو پکڑنے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو محفوظ ماحول فراہم ہو۔
 

تازہ ترین