کشمیرہماراتھا،ہے اورہمیشہ رہیگا:راجناتھ سنگھ

کشمیری نوجوان امن مخالف یاتشدد کے طرفدارنہیں

8 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
لکھنو//مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہاہے کہ کشمیرہماراہے ،اوردنیاکی کوئی بھی طاقت اسکوبھارت سے چھین نہیں سکتی ۔ اُترپردیش کے شہرلکھنومیں مرکزی پولیس فورس(سی آرپی ایف)کے زیراہتمام ایک تقریب کے حاشیے پر مرکزی وزیرداخلہ نے کہا’’ کشمیرہمارایعنی بھارت کااٹوٹ انگ ہے ، اوراس جزئولاینفک کودنیاکی کوئی بھی طاقت بھارت سے الگ نہیں کرسکتی ہے اورنہ کوئی طاقت کشمیرکوہم سے چھین سکتی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’کشمیرہماراتھا،ہماراہے اورہمیشہ ہماراہی رہے گا‘‘۔راجناتھ سنگھ نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ کشمیرمیں ملی ٹنسی کاخاتمہ کرنے کیلئے فوج اورپولیس کیساتھ ساتھ سی آرپی ایف کے دستے اہم رول اداکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری نوجوان امن مخالف یاتشددکے طرفدارنہیں لیکن کچھ عناصر تشدد کیلئے اُکساتے رہتے ہیں ،اورایسے عناصروگروپوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے ۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ کوئی بھی نوجوان کشمیرمیں بندوق اُٹھالیتاہے تواُسکوسیکورٹی فورسزسے کوئی بچانہیں راجناتھ سنگھ نے  بلدیاتی انتخابات اوراسکے بعدکرائے جانے والے پنچایتی انتخابات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں بلدیاتی انتخابات کے پُرامن انعقادکیلئے پختہ سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہاں لوگ ان انتخابات میں حصہ لیناچاہتے ہیں لیکن کچھ عناصراورتنظیمیں لوگوں میں ڈرپیداکررہی ہیں ۔راجناتھ سنگھ نے کشمیرمیں ملی ٹنسی اورعلیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کیلئے پاکستان کوپھرموردالزام ٹھہراتے ہوئے کہاکہ ہمسائیہ ملک اپنے رویہ میں تبدیلی لانے کوتیارنہیں ۔
 

تازہ ترین