تازہ ترین

آج کہیں بھی بندشیں نہیں ہونگی

8 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر // ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ الیکشن عمل کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے حوالے سے شہر سمیت دیگر اضلاع میں جگہ جگہ ناکے قائم کئے گئے ہیں جہاں گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بھی معقول سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ ووٹ ڈالنا لوگوں کا سیاسی حق ہے لہٰذا انہیں پولنگ بوتھوں کی طرف رخ کرکے اپنے حق کا استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے پہلے روز وادی میں کہیں بھی بندشیں عائد نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوئوں کی طرف سے کسی بھی ممکنہ حملے کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہیں۔