تازہ ترین

وزیراعظم نریندرمودی جموں کشمیر کی تعمیروترقی کیلئے سنجیدہ:ہرش وردن

ریاست میںانڈیا انٹر نیشنل سائنس فیسٹول تقریب آئندہ برس متوقع

8 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں//سال 2019میں انڈیا انٹر نیشنل سائنس فیسٹول کی تقریب ریاست جموں و کشمیر سمیت مزید پانچ ریاستوں میں منعقد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے گھر گھر میں سائنس و ٹیکنالوجی پہنچا نے کیلئے ایک مربوط پروگرام ہاتھ میں لیا گیا ہے ۔ اے پی آئی کے مطابق اتر پردیش کے دارالخلافہ لکھنئو میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ حاشہ پر گفتگو کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردن نے کہا کہ 2019میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کی تقریب ریاست جموں و کشمیر کے علاوہ ملک کی مختلف پانچ ا ور ریاستوں میں بھی منعقد کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کو ترقی کے منزلوں پر لے جانے کیلئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی خود سنجیدہ ہے اور انہوںنے ریاست جموں و کشمیر کے ہر گھر میں سائنس و ٹیکنالوجی کو پہنچا نے کیلئے وزارت کو خصوصی اقدامات اٹھا نے کی ہدایت کی ہے ۔اس سلسلے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت ریاست جموں و کشمیر کو آنے والے دنوں کے دوران آگاہ کریگی کہ وہ ایک مربوط اور مستحکم پروجیکٹ اور پروپوزل وزارت کو روانہ کرے تاکہ انڈیا انٹر نیشنل سائنس فیسٹول کی تقریب کا انعقاد کرنے اور ریاست جمو ں و کشمیر کے ہر گھر میں سائنس و ٹیکنالوجی کو پہنچا نے میں اقدامات اٹھا ئے جا سکے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاست کو اس سلسلے میں جو بھی مدد درکار ہو گی وزارت اسے فراہم کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگی ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاست میں صلاحیتوںکی کوئی کمی نہیں ہے اور ریاست کے تعلیم یافتہ نوجوان دورِ جدید کے چلینجوں سے آراستہ ہونے کیلئے برسر جدوجہد ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں نوجوانوں کو بہتر مستقبل کی طر گامزن کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔