تازہ ترین

آرای ٹی ٹیچرس فورم کاادہم پورمیں اجلاس

تہواروں سے پہلے تنخواہیں واگذارکرنے کامطالبہ کیا

8 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں//جے اینڈکے آرای ٹی ٹیچرس فورم کااجلاس ادہم پورمیں ضلع صدرلیکھ راج پریہاراورریاستی چیف کوآرڈی نیٹر سکھ دیوسنگھ سمبریاکی صدارت میں منعقدہواجس میں ضلع کے 11زونوں کے فورم کے ڈیلی گیٹوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پربولتے ہوئے لیکھ راج پریہارنے ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت 41ہزارماسٹروں اورٹیچروں کے حق میں تنخواہ واگذارکرنے کی مانگ کی گئی۔انہوں نے کہاکہ رہبرتعلیم ٹیچروں کوپچھلے تین مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان کے کنبوں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔انہوں نے کہاکہ گورنرانتظامیہ کوتہواروں سے پہلے آرای ٹی ٹیچروں کوتنخواہیں دینی چاہیئے تاکہ ان کی پریشانیوں کاازالہ ہوسکے۔سکھ دیوسنگھ سمبریانے گورنرانتظامیہ سے اپیل کی کہ تنخواہوں کومرکزسے علیحدہ کرکے جموں وکشمیرسٹیٹ بجٹ سے جوڑاجائے تاکہ مشکلات کاایک ساتھ ازالہ ہوسکے۔ اس کے علاوہ محکمے میں پانچ سال خدمات مکمل کرکے ٹیچروں کومستقل کرنے پربھی زوردیاگیا۔اس دوران میٹنگ میںخیالات کااظہارکرنے والوں میں سکیش کھجوریہ، اشوک سیٹھ،پریتم گوسوامی، رویندرسنگھ راٹھور، سنیل سلاریہ، بھوشن کھجوریہ، پنکج سنگھ ، سشیل سنگھ ،انل شرما،وپن شرما، شام سنگھ،رومیش گوسوامی،سریش کمار،شمشیرسنگھ ،ریکھاٹھاکر ،راکیش سنگھ، رنجیت سنگھ،پماچند،ششی دیوی،شوبھارانی ،نیشادیوی ،رینوشرماودیگران شامل تھے۔