سڑک حادثات پرروک لگانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں:مسافر

8 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں//جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری لال چندمسافرنے گذشتہ روز رام بن میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے پرگہرے رنج ودُکھ ظاہرکرتے ہوئے متاثرین کنبوں کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیاہے۔انہوںنے کہاکہ پرانے ضلع ڈوڈہ (کشتواڑ،رام بن ،ڈوڈہ،گول ) کے تمام پہاڑی خطے میں آئے دن ایسے کئی المناک بس حادثات سے ہرسال سینکڑوں قیمتی جانیں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں اورسینکڑوں گھروں کے چراغ گُل ہوجاتے ہیں۔ مسافرنے کہاکہ ریاست میں سڑک حادثات کوروکنے کیلئے حکومت کوچنداقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حادثات کی وجوہات میںان تمام پہاڑی علاقوں کی سڑکوں کی خستہ حالی،آبادی کے لحاظ سے بسوں کی کم تعداداورنتیجے کے طورپراوورلوڈنگ بہت زیادہ ہونا،پرانی گاڑیاں بھی روٹ پرچل رہی ہیں،گاڑیوں کے اندرٹیپ ریکارڈ بجتے ہیں اورڈرائیور کے ہاتھ میں موبائل فون ہونا،تنگ اورخستہ حال سڑکوں پررش اورریس لگاکر گاڑیوں کادوڑنا اوران پرکسی کنٹرول نہ ہونا ہیں۔ لال چندمسافرنے ریاستی گورنرسے گزارش کی ہے کہ وہ ان حادثات کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کومتحرک کریں ۔ٹریفک حکام کاایک ٹاسک فورس قائم کریں۔ آبادی اورضرورت کے مطابق بسیں اورمیٹاڈوریں دستیاب کروائی جائیں اوراوورلوڈنگ کوفی الفوربند کرواکرپرانی گاڑیوں کوچلنے کی اجازت نہ دی جائے۔ گاڑیوں کی جانچ کروائی جائے۔ٹیپ ریکارڈ اُتارے جائیں اورموبائل کنڈیکٹرکے پاس رکھوایاجائے ۔نیشنل ہائی وے پرپولیس قدم قدم پرتعینات ہے وہ بسوں کی تیزرفتاری پرکنٹرول کرے اورتیزرفتارڈرائیوروں کوجرمانہ عائدکرے تاکہ انسانی جانوں کاتحفظ ہوسکے۔
 

تازہ ترین