گریٹرکشمیرمیڈیکل ٹرسٹ اورانجمن معین الاسلام کااشتراک

لیہہ میں مفت طبی وسرجیکل کیمپ کا انعقاد،بھاری تعدادمیں مریض مستفید

8 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
لیہہ//ڈاکٹر موٹپ دورجے چیف ایگزیکٹیوکونسلر(سی ای سی ) لداخ ہل ڈیولپمنٹ کونسل نے  گریٹرکشمیرمیڈیکل ٹرسٹ(جی کے ایم ٹی ) اورانجمن معین الاسلام (اے ایم آئی ) کیمفت طبی وسرجیکل کیمپ کے انعقادکے علاوہ کلینیکل لیبارٹری قائم کرنے کیلئے رول کوسراہاہے۔انہوں نے سرینگرکے ڈاکٹروں اورایس این ایم اسپتال کے عملہ کابھی شکریہ اداکیاہے۔ڈاکٹرشوکت زرگرنے بھی گریٹرکشمیرمیڈیکل ٹرسٹ اورانجمن معین الاسلام کی لداخ کے لوگوں کیلئے لیب کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدام کی ستائش کی ہے۔انہوں نے اسپتال عملہ کے عملہ کی صلاحیتوں کوفروغ دینے کیلئے ریفریشرکورسزاورموجودمشینری کی خامیوں کودورکرنے پرزوردیاہے۔زیدزیدان ،بیوروچیف گریٹرکشمیرلیہہ نے پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔قبل ازیں میڈیکل اورطبی کیمپ کاانعقادکیاگیاجس میں ریاست کے معروف ڈاکٹروں بشمول ڈاکٹرشوکت علی سابق ڈائریکٹرسکمز ،ڈاکٹرایم سلیم وانی ہیڈڈیپارٹمنٹس آف یورولوجی اینڈکڈنی ٹرانسپلانٹ یونٹ سکمز،ڈاکٹرپرویزکول ہیڈڈیپارٹمنٹ آف انٹرنل میڈیسن اینڈپلمونری میڈیسن ، سکمز اورڈاکٹرسجادپیرزادہ سینئرکنسلٹنٹ ریڈیولوجی سرینگرنے خدمات فراہم کیں ۔کیمپ کے دوران ڈاکٹروانی نے 5 آپریشن (سرجریاں)انجام دیں اور150 مریضوں کوطبی مشورے دیئے۔ڈاکٹرزرگرنے 28 انڈوسکوپک کرنے کے ساتھ ساتھ 150 مریضوں کی تشخیص کی،ڈاکٹرکول نے 150 مریضوں کامعائینہ کیااورڈاکٹر پیرزادہ نے 80 الٹرسونوگرافیزانجام دیں۔
 

تازہ ترین