تازہ ترین

طالبان کیساتھ تصادم میں10 افغانستان پولس اہلکار ہلاک

8 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
کابل//شاہراہوں کے قبضے کی لڑائی کے درمیان طالبان نے سینٹرل افغانستان کے وردک صوبے میں دس پولس اہلکار کو ہلاک کردیاہے ۔ یہ اطلاع اتوار کو سرکاری ذرائع نے دی۔سینئر پولس افسرنے بتایا کہ 'طالبان نے سنیچر کو وردک کے سعیدآباد ضلع کے سرکاری عمارت کو آگ کے حوالے کردیا جس میں پولس سربراہ سمیت 9 پولس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہوں پر دوبارہ کنٹرول کے لئے پڑوسی صوبوں سے مزید نفری بھیجی گئی ہے ۔عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اہم اسٹریٹیجک صوبوں خاص طور سے غزنی کے قریب وردک میں مسلسل انتہاپسندوں کی طرف سے حملے ہورہے ہیں۔ پورے ملک میں پارلیمانی الیکشن سے دو ہفتے قبل افغانستان میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیسے کئے جاسکتے ہیں۔افسران کے مطابق افغان فوجیوں نے طالبان انتہاپسندوں کو افغانستان کی راجدھانی کابل اور بڑے جنوبی شہر قندھار سے جوڑنے والی شاہراہ سے بھگادیا ہے ۔ وردک اور غزنی میں بجلی مکمل طور سے کٹی ہوئی ہے ۔افغانستان کی بجلی سپلائی کمپنی دا افغانستان بریشنا شیرکات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کی سپلائی لوگر اور پکتیا صوبے میں بھی متاثر ہوئی ہے ۔