تازہ ترین

یوگیندر کالج میں توسیعی خطبہ کا اہتمام

7 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
جموں//یوگیندر کالج برائے انجینئرنگ و ٹکنالوجیYCET میں  "REBOTICS & AUTOMATION"کے موضوع پر ایک توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کمپیوٹر، آئی ٹی، الیکٹرانک انجینئرنگ کے تیسرے و پانچویں سمسٹر کے طلاب نے شرکت کی۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق موضوع کے ماہرین وشال اور دنیش نے اپنے لیکچر میں اس پر روشنی ڈالی اور اس کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا۔ اس سے قبل انجینئر دنیش گپتا ایچ او ڈی کمپیوٹر وآئی ٹی نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے طلاب کو "REBOTICS & AUTOMATION" کے بارے میں مفصل جانکاری دی اور بتایا کہ موجودہ دور میں یہ شعبہ انتہائی اہمیت کا حام ہے اور رفتہ رفتہ روبوٹ انسانی کام کاج کی شکل اختیار کر تے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر YCET ڈاکٹر اروند دیواگان، ڈین ڈاکٹر وی کے کول ، انجینئر بی آر ورما چیف کارڈی نیٹر، ندھی جموال ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری اور دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔