نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین کے یونٹ تشکیل

سشانت ابرول ایم اے ایم کالج، سمرتی خواتین ونگ صدر

7 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
جموں//نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین مولانا آزاد میموریل MAMکالج یونٹ اوروومن ونگ تشکیل دیا ہے ۔ سابق ممبر اسمبلی اور نیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر چمن لال بھگت نے شیر کشمیر بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں اس کا اعلان کیا۔ سشانت ابرول کو ایم اے ایم کالج یونٹ کا صدر نامزد کیا گیا ہے ، وجے دیول سینئر نائب صدر، کرن کوتوال، ذیشان اور سپر گلیز نائب صدو ر ہوں گے۔ ڈمپل رکوال اور اظہر کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا ہے ، عاقب ، ہرویندر سنگھ اور راگھ کو سیکرٹری ، شبھم ڈوگرہ اور دانش بٹ کو میڈیا سیکرٹری ، مرتضیٰ ، مزمل اور دارا سنگھ کو جوائنٹ سیکرٹری بنایا گیا ہے ۔ ابو بکر ترجمان، سشانت مہرہ کنونئر اور آشش مہرہ ایڈوائزر بنائے گئے ہیں۔ نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین کے وومن ونگ کی کمان سمرتی کو سونپی گئی ہے ، مانوی نائب صدر ، انجلی جنرل سیکرٹری ہوں گی ۔ اس کے علاوہ کشش اور کاجل کو جوائنٹ سیکرٹری بنایا گیا ہے ۔ اس موقعہ پر افتخار چودھری، وویک پریہار، شبھم پرکاش، ونے چودھری، ظہیر زین، رضوان ملک، مبشر ترگوال، مبشر منہاس، کمل مہرہ ، شاہد آفریدی، عمران اور مبشر احمد بھی شامل تھے۔ شیخ بشیر احمد صوبائی سیکرٹری، عبدالغنی تیلی، وجے لوچن ، سوم راج تروچ، سندیپ سنگھ، سریش کوتوال نے بھی خطاب کیا۔ 

تازہ ترین