تازہ ترین

ریاستی سکھ سنگتوں کا انصاف مورچہ کیساتھ اظہار یکجہتی

۔13اکتوبر کو ریاستی سکھوں کا جتھا مورچہ میں شمولیت کیلئے پنجاب جائیگا: وزیر عظمیٰ نیوز

7 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 
جموں//ریاستی گوردوارہ پربندھک بورڈ، ضلع جموں ، شرومنی اکالی دل امرتسر اور سکھ انٹلکچول سرکل نے ’بارگری انصاف مورچہ پنجاب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 13اکتوبر سے ریاست کا ایک بڑا جٹھا مورثہ میں شمولیت کرے گا۔ یہاں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پربندھک کمیٹی کے چیئر مین ترلوک سنگھ وزیر نے کہا کہ اس انصاف مورچہ کو سری اکال تخت صاحب کے کارگزار جتھیدار بھائی دھیان سنگھ مانڈ اورسربت خالصہ کی طرف سے مقرر کردہ دیگر جتھیداروں کی طرف سے شروع کیا گیا تھا ۔ پولیس کی طرف سے بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر کی گئی اندھا دھند فائرنگ کی کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس وقت کی پرکاش سنگھ بادل کی قیادت والی اکالی سرکار کی جانب سے سرسہ کے ڈیرہ چیف کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ سکھ لیڈران نے میڈیا کو ا س تمام سلسلہ واقعات کی جانکار دی اور کہا کہ یہ سب کچھ نام نہاد سنت بابار ام رحیم سنگھ کے پیروکاروں کی طرف سے 2015میں کئے گئے دھرنوں وغیرہ کے بعد ہی ظہور پذیر ہوا تھا۔ سکھ سنگتوں کو اس جتھا میں شمولیت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ جتھا 13اکتوبر کو گوردوارہ فتح سنگھ صاحب گاندھی نگر سے شروع ہوگا اپیل کرنے والوں میں دوسرو کے علاوہ شرومنی اکالی دل امرتسر اور سکھ اٹلیکچول سرکل کے لیڈران بھی موجود تھے۔