انتخابات والے علاقوں میں چھٹی کا اعلان

7 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 سرینگر//میونسپل انتخابات جو 8  اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں ،کے سلسلے میں حکومت نے انتخابات والے علاقوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔ جی اے ڈی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق یہ چھٹی متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں /کونسلوں /کمیٹیوں کے حدود میں آنے والے سرکاری دفاتر میں دی جائے گی ۔ حکمنامے کے مطابق اُن ملازمین کو خصوصی کیجول لیو دی جائے گی جنہیں اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے دوسرے علاقوں میں جانا پڑے گا اور اس مقصد کیلئے وہ واپسی پر ووٹنگ کا ثبوت پیش کرے گا ۔ 
 

تازہ ترین