شوپیان میں سڑک حادثہ، جے سی او سمیت20فوجی اہلکار زخمی

7 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 شوپیان/شاہد ٹاک/شوپیان اور کپوارہ میں سڑک حادثات کے دوران 20 ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 21فوجی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں تین کی حالت نازک ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فوج کی23 پیرا کے کمانڈوز کو لے جارہا ایک ٹرک جمعہ کی شب ساڑھے گیارہ بجے کنی پورہ شوپیان کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرسڑک سے پھسل کر الٹ گیا۔ ٹرک کے الٹنے سے20 پیرا کمانڈوز زخمی ہوئے۔ یہ ٹرک فوجی اہلکاروں کو بالہ پورہ بیس کیمپ لے جارہا تھا۔زخمیوں کو پہلے مقامی اسپتال اور پھر وہاں سے فوجی اسپتال بادامی باغ سرینگر منتقل کیا گیا ۔ حادثے میں کئی فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جن میں چار کی حالت نازک ہے۔ادھر کپوارہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ۔ ہفتہ کو  ٹاٹاسومو زیر نمبر JK09/8620کرناہ سے کپوارہ کی طرف آرہی تھی ،جس دوران راوتپورہ کے مقام پراسکی زد میں ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار آگیا اور وہ شدید زخمی ہواجبکہ گاڑی میں سوار ایک مسافر بھی زخمی ہوا۔زخمی شہری کی شناخت عادل حسین ولد محمد حسین ساکن منڈی کرناہ کے طور پر ہوئی ۔
 

تازہ ترین