تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 3 فلسطینی جاں بحق

7 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

غزہ// غزہ کی سرحد پراحتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی جاںبحقجبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ کی سرحد پر فلطسینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 12 سالہ فارس حفیظ اور 24 محمود اکرم موقع پرہی دم توڑ گئے۔ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کی زد میں آکر متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔ اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحقجبکہ 24 زخمی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی قبضے کے خلاف 30 مارچ سے شروع ہونے والے مظاہروں میں فائرنگ سے تقریباََ 200 فلسطینی جاں بحق اور 21 ہزار سے زائد مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں۔