کشمیر یونیورسٹی میں شیخ العالم یاد گاری سالانہ خطبہ

7 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 
 سرینگر// نظامت فاصلاتی تعلیم ،جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام چوتھا شیخ العالم یاد گاری سالانہ خطبہ بعنوان ’’ناول کی شعریات :تشکیل وتفہیم ‘‘کاانعقاد عمل میں لایاگیا ۔جس کے مقرر ( مہمانِ خصوصی )کے فرائض برصغیر کے مشہور و معروف فکشن نگار پروفیسر حسین الحق نے انجام دیے۔ سابق شعئبہ اردو جامعہ کشمیر پروفیسر منصور احمد منصور ،ڈائریکٹر شعبہ نظامت ٖفاصلاتی تعلیم پروفیسر محی الدین سنگمی بھی بحیثیت مہمانِ خصوصی شامل تھے ۔اس کے علاوہ جامعہ کشمیر کے مختلف شعئبہ جات کے پروفیسر صاحبان ،ریسرچ اسکالر زاور طلبہ وطالبات نے بھی اس خطبے میں شرکت حاصل کی ۔ مقررِ خطبہ پروفیسر حسین الحق نے ’’ناول کی شعریات :تشکیل و تفہیم ‘‘سے متعلق سنجیدہ اور فکر انگیز خطبہ پیش کیا ۔ 

تازہ ترین