جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کاریکس ریمیڈیزکادورہ

7 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 نئی دہلی// جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے شعبہ ڈپلوما ان یونانی فارمیسی نے 4اکتوبر کو یونانی ادویات بنانے والی کمپنی ریکس ریمیڈیز لمیٹیڈ کی فیکٹری واقع گریٹر نوائیڈہ کادورہ کیا۔ ان طلباء کے ہمراہ فیکلٹی آف نیچرل سائنس جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ذمہ داران اور اس کورس کے روح رواں اور کوآرڈینیٹرڈاکٹر صغیر احمد صدیقی نے بھی ریکس ریمیڈیز کا دورہ کیا۔پریکٹیکل تعلیم سے پہلے سبھی طلباء اور جملہ اسٹاف سے ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائیریکٹر محمد شعیب اکرم نے خطاب کیا اور طب یونانی کی خدمت کے لئے طلباء کو مفید مشوروں سے نوازا۔ اس میٹنگ کے بعد یونانی کورس کے طلباء نے ریکس ریمیڈیز کے متعلقہ شعبوں میں جا کر وہاں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مابین ایک معاہدے کے تحت ایک ماڈرن لیبارٹری کا قیام عمل میںلایا گیا ، جس میں تمام مطلوبہ سازوسامان ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے فراہم کیاگیا اور لیبارٹری کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ ہی ہے ۔

تازہ ترین