تازہ ترین

بلاک متھوارمیں ’سوچھتاہی سیوامہم‘ کی تیاریوں کاجائزہ

نوجوان معاشرے میں صفائی ستھرائی کے رجحان کوعام کریں :صنوبرجمیل

14 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//ضلع جموں،تحصیل بھلوال کے تحت آنے والی بلاک متھوار میں سوچھتا ہی سیواابھیان جو 15ستمبر سے 2اکتوبر تک جاری رہے گاکی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کاانعقاد کیاگیاجس کی صدارت بلاک ڈیولپمنٹ افسرمتھوار صنوبرجمیل نے کی۔اس دوران بی ڈی اوصنوبرجمیل نے پنچایتوں میں صفائی ستھرائی کے سلسلے میں لوگوں کوبیدارکرنے پرزوردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ سوچھ بھارت مشن ،وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے شروع کیاگیاایسامشن ہے جس کاتعلق ہندوستان کے شہروں کی صحت سے ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت مندزندگی کویقینی بنانے کیلئے گردونواح کے ماحول کوصاف ستھرارکھنے کیلئے لوگوں کے ذہنی رجحان بڑھانے اوران کوصفائی کے تئیں قائل کرنے کیلئے نوجوانوں کوآگے لانے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ مختلف پنچایتوں کے نوجوان لڑکے لڑکیاں سماج میں بیداری لانے میں کلیدی رول اداکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاک متھوارکی پنچایتوں میں ’سوچھتاہی سیوا‘مہم کی عمل آوری یقینی بنانے کیلئے مختلف پنچایتوں کے نوجوانوںکی رضاکارانہ طورپرخدمات حاصل کی جائیں گی۔اس دوران میٹنگ میں رضاکارنوجوانوں کوبھی منتخب کیاگیاجولوگوں کوصفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دیں گے۔اس دوران نامزدکیے گئے رضاکارنوجوانوں نے بلاک ڈیولپمنٹ افسرمتھوارصنوبرجمیل کویقین دہانی کرائی کہ وہ پنچایتوں میں جاکرلوگوں میں سوچھتاہی سیوامہم کی بیداری عام کریں گے ۔اس دوران بلاک ڈیولپمنٹ افسرنے رضاکارنوجوانوں کوسوچھتاہی سیوامہم کے سلسلے میں تربیت بھی دی ۔اس موقعہ پر سماجی کارکنان اورنوجوانوں نے حال ہی میں بلاک ڈیولپمنٹ افسرکاعہدہ سنبھالنے پرصنوبرجمیل کومبارکبادپیش کی اورتوقع کی وہ بلاک متھوارکی تعمیروترقی یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گی۔