تازہ ترین

عمران انصاری اور سکھ نندن گورنر سے ملاقی

14 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سر ی نگر//ایم ایل اے پٹن اور سابق وزیر عمران رضا انصاری نے  یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ انصاری نے گورنر کو اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری میں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انصاری نے گورنر کو اعلیٰ تعلیم کے علاوہ سکل ڈیولپمنٹ پروگراموں اور کھیل کود کے فروغ کے سلسلے میں اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں چند تجاویز پیش کیں ۔ گورنر نے انصاری کو اپنے حلقہ انتخاب میں پُر امن ماحول کو فروغ دینے کے سلسلے میں کئے جا رہے اقدامات کو جاری رکھنے کی تاکید کی ۔ ادھرممبر اسمبلی مڑھ سکھ نندن چودھری نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوئے۔سکھ نندن چودھری نے اپنے حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لانے سے متعلق کئی معاملات پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے عوامی بہبود کے لئے دلچسپی کا اظہار کرنے پر سکھ نندن چودھری کی سراہنا کرتے ہوئے ان سے تلقین کی کہ وہ بلدیاتی اداروں کے انتخاب کی اہمیت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کریں۔