تازہ ترین

افسانچے

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈاکٹر قاضی فیض آبادی

کیر ئر

دلاور خان کے بیٹے نے دسویں جماعت میں تیسری پوزیشن حاصل کی تو علاقے کے لوگوں نے ان کے گھر جاکرانھیںمبارک باد دے دی ۔ محمد اکرم نحوی کی بیٹی مصباح نے ایم۔بی۔بی۔ایس میں داخلہ کی سیٹ نکالی تو سارے علاقے میںخوشی کی لہر دوڑ گئی۔سید محمد افضل کے بیٹے کو درجہ چہارم کی نوکری کا آڈر مل گیا تو انھیںمبارک باددینے کے لئے لوگوںکا تانتابندھ گیا۔
محمد حنیف موچی کے بیٹے نے پانچ سال کی عمرمیںقرآن اپنے سینے میںمحفوظ کر لیاتو لوگوں کی زبان پر صرف یہ ایک بات تھی۔۔۔
’’اس موچی کو کیا ہوگیا۔ کیا اسے ہمیشہ جوتے ہی پالش کرنے ہیں۔اس نے اپنے بچے کا کیر ئر خراب کر دیا۔‘‘
 

سرکاری ملازم 

وہ سوشل میڈیا پر کوئی ویڈیو،تصویر یا کوئی تحریر شئیرکرتا تھا۔  وہ ڈیڑھ منٹ کی یہ ویڈیو بھی، جس میںدس سال کی معصوم بچی کی عزت تار تار کرنے کے بعدبے دریغ مارا جاتا ہے، اپنے دوستوںکو سینڈ کرنا چاہتا تھا لیکن اُسے اچانک یاد آگیا کہ وہ سرکاری ملازم ہے۔
 

فرق

بیس سال پہلے ہمارے گاوں سے اکرم نے ایم۔ بی۔ بی ۔ایس کی ڈگری حاصل کر کے ڈاکٹری کا سرکاری جاب  حاصل کر لیا ۔ابھی تک ہمارے گائوں میںکوئی دوسرا  ڈاکٹر نہیں  بن سکا ۔صرف دو سال پہلے امجد نے شہر کے ایک بڑے مدرسے سے حفظ اور عا لمیت کی ڈگری حاصل کی۔ آج ہمارے گاوں کے بیسوںلڑکے مختلف مدرسوں سے حفظ و عا لمیت کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ 
 
اسسٹنٹ پروفیسر(اردو)جی ڈی سی ہندواڑہ6839) 962270)