تازہ ترین

نعت

2 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمت کی روشنی ہے رسالتؐ کی روشنی
سرکارؐ کو ملی جو نبّوت کی روشنی
رحمت کی روشنی ہے یہ برکت کی روشنی
یہ روشنی ہے آپؐ کی اُمّت کی روشنی
شفقت کی روشنی یہ سخاوت کی روشنی
پھیلی ہے چار سُو یہ تلاوت کی روشنی
کافی یہ روشنی ہے یہ کافی ہے روشنی
آیت کی روشنی ہے یہ آیت کی روشنی
حاصل ہمیں ہے اس سے قناعت کی روشنی
اسلام کے ستون کی عظمت کی روشنی
اسلام لے کے آیا صداقت کی روشنی
عظمت کی روشنی یہ شہادت کی روشنی
اُس کو نہ کام آئی  بناوٹ کی روشنی
جس نے یہاں نہ پائی ہدایت کی روشنی
 
عبدالجبّاربٹ
169، گجر نگر جموں
موبائل نمبر؛9906185501