تازہ ترین

ترال میں ایس پی او کو گولی مار دی گئی

8 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سید اعجاز
ترال//ترال میں جنگجوئوں نے سپیشل پولیس افسر(ایس پی او) کے گھر میں داخل ہو کراسے گولی ماردی۔اسے شدید زخمی حالت میںسرینگر منتقل کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ ترال سے10کلومیٹر دور سید آباد پستونہ میں منگل کی رات 8:00بجے کے قریب تین جنگجوئوں پر مشتمل ایک گروپ صمد اللہ لون کے گھر میں داخل ہوا اورگھر میںموجود عاشق حسین لون کے ٹانگو ںمیںگولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔فائرنگ کے فوراً بعد افراد خانہ نے مزکورہ اہلکارکو پہلے ایس ڈی ایچ ترال اور بعد میںبون اینڈ جوائنٹ اسپتال برزلہ منتقل کیا۔ واضح  گزشتہ شام بھی ایک ایس پی او پر حملہ کیا گیا تھا جو معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوا ۔