تازہ ترین

رفیع آباد جھڑپ میں ہلاک 5جنگجو غیر ملکی اورلشکر سے وابستہ :فوج

11 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
 بارہمولہ // رفیع آباد جھڑپ کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پانچوں جنگجوئوں غیر ملکی تھے اور لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ تھے ۔فوج کے  7 سیکٹر کے کمانڈر درم راج رائے نے رفیع آباد میںایک  پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ فوج کو ایک خفیہ اطلاع تھی  رفیع آباد کے جنگلوں اور اس کے ملحقہ علاقوںجنگجوئوں چھپے بیٹھے ہیں ۔جس کے بعد فوج نے 5اگست سے وجی ٹاپ اور رفیع آباد کے دیگر جنگلی علاقوں میں محاصرہ کیا ۔انہوں بتایا کہ اس کے بعد 7اگست کوفو ج کو اطلاع ملی کہ وجی ٹاپ جنگلات میں پانچ جنگجوموجود ہیں ۔جس کے بعد8 اگست کی صبح کو فوج اور 9پیرا کمانڈوز نے پورے جنگلات کو محاصرے میںلیا ۔جس دوران جنگجوئوں نے فوج پر فائرنگ کی اور جھڑپ شروع ہوئی جو دو دن تک جاری رہی جس میں فوج نے پانچ لشکر طیبہ کے غیر ملکی جنگجوئوں کو ہلاک کیا ہے ۔کمانڈر درم راج رائے نے بتایا کہ اس کاروائی میں ایک پیرا کمانڈوز بھی زخمی ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مارے گئے جنگجوئوںکے  قبضے سے چار اے کے 47کے چار رائفلیں ،ایک پستول کے علاوہ دیگر جنگی سازسامان بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ ادھرپانچوں جنگجوئوں کی لاشوں کو جمعرات کی شام کو آٹھ بجے رفیع آباد کے مظافاتی علاقہ حمام مرکوٹ پہنچا یا گیا ۔جس کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے اُنہیں گورنمنٹ مڈل اسکول کے بغل میں قبرستان میں سپرد کیا جہاں پہلے سے دس سے پندر غیر ملکی جنگجووں دفن ہیں ۔