تازہ ترین

۔ 15اگست کی تقریب کیلئے انتظامات

صوبائی کمشنرکا شیر کشمیر سٹیڈیم سونہ وار کا دورہ

9 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈسک
سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل شیر کشمیر سٹیڈیم سونہ وار کا دورہ کر کے وہاں یوم آزدی کی تقریب منعقد کرنے کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائیزہ لیا۔صوبائی کمشنر نے اس جگہ کا بھی معائنہ کیا جہاںمہمان خصوصی ترنگاا لہرا کر پریڈ پر سلامی لیں گے۔انہیں بتایا گیا کہ پریڈ میں ریاستی پولیس، آرمڈ پولیس، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، زنانہ پولیس، آئی آر پی، فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز، فارسٹ پروٹیکشن فورس، این سی سی کے دستوں کے علاوہ مختلف سکولوں کے بچے حصہ لیں گے۔صوبائی کمشنر نے سٹیڈیم کے گرد و نواح میں سیکورٹی انتظامات کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے پارکنگ، پبلک ایڈرس سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی جائیزہ لیا۔انہوں نے بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔صوبائی کمشنر نے سرینگر میں یوم آزادی کی تقریب احسن طریقے پر انجام دینے کے لئے مختلف محکموں کے مابین قریبی تال میل پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر سرینگر، ایس ایس پی ٹریفک، جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن اور دیگر کئی محکموں کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔