تازہ ترین

بٹوہ چور کی شناخت کیلئے تعاون طلب

7 اگست 2018 (52 : 11 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس اسٹیشن نشاط نے مشتبہ چور کی شناخت کیلئے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ جہانگیر احمد بٹ ولد غلام محمد ساکنہ بژھ پورہ نے پولیس اسٹیشن نشاط میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ  چاراگست کو کرالہ سنگری برین نشاط میں سفر کے دوران اُس کا بٹوہ گم ہو گیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں صاف طورپر ایک شخص کو بٹوا چُراتے ہوئے پایاگیا۔ اس مشتبہ شخص کے بارے میں اگر کسی کو کوئی جانکاری ہو تو وہ پولیس اسٹیشن نشاط کے فون نمبر 9596770854پر رابط قائم کرسکتا ہے۔