تازہ ترین

جموں میں بلراج پوری میموریل لیکچر2018کاانعقاد

سماج میں جنسی نابرابری کے خاتمے پرزوردیاگیا

7 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//انسٹی ٹیوٹ آف جے اینڈکے افیئرس نے ڈیپارٹمنٹ آف سوشالوجی جموں یونیورسٹی کے اشتراک سے جموں یونیورسٹی میں بلراج پوری میموریل لیکچر2018کاانعقاد کیاگیا۔ اس دوران لیکچر معروف سماجی سائنسدان ،کارکن اور’’فیمینزم اینڈاٹس ریلی وینس اِن سائوتھ ایشاء ‘‘سے متعلق جگوری اورسنگت کے بانیوں میں سے ایک مس کملابھیسن نے پیش کیا جبکہ وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسر منوج کماردھرتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس دوران استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے مس ایلورا پوری ،اعزازی ڈائریکٹر ،انسٹی ٹیوٹ آف جے اینڈکے افیئرس پروفیسر وشورکھشا ،ہیڈڈیپارٹمنٹ آف سوشالوجی ،جموں یونیورسٹی نے بلراج پوری میموریل لیکچرکے پس منظر کوبیان کرنے کے علاوہ لیکچردینے کیلئے خصوصی طورمدعو مہمان مقررکاتعارف پیش کیا۔کملابھسین نے اپنے لیکچرمیں فیمینزم کی اصطلاح کوسمجھنے پرزوردیا کہ یہ سماج میں کیسے جنم لیتاہے ۔انہوں نے کہاکہ جنسی برابری مردوں سمیت ہرفردکیلئے صحت مندمعاشرے کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ بہت سی مثالیں ایسی ہیں جہاں سماج برابری ہوتی ہے وہاں اقتصادی ترقی زیادہ ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کو جنسی برابری کے اصول کوعام کرناچاہیئے ۔انہوں نے سماج سے جنسی نابرابری کے خاتمے پرزوردیا ۔انہوں نے مرداورعورت میں تفر یق نہیں کی جانی چاہیئے اوراس کیلئے مردوں اورعورتوں دونوں کوسماجی برابری کیلئے آگے آنے پرزوردیا۔وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسرمنوج دھر نے انسٹی چیوٹ اورشعبہ سوشالوجی کومبارکبادپیش کی۔ انہوں نے مس کملاکے لیکچرپراطمینان کااظہارکیا۔اس دوران پروگرام میں معززشخصیات بشمول سابق وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسرآرڈی شرما ، ڈاکٹرسبھاش گپتا(اہلیہ بلراج پوری اورماہرتعلیم ڈاکٹرسبھاش گپتا ،ڈاکٹر اشوک بھان ،پروفیسرریتا جتندرا،پروفیسرنرمل کمل ودیگران موجودتھے۔پروگرام کااختتام ڈاکٹرہیماگنڈوترہ اسسٹنٹ پروفیسر سوشالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیش کردہ شکریہ کی تحریک سے ہوا ۔پروگرام کی نظامت سمکشانے انجام دی۔اس دوران تقریب میں فیکلٹی ممبران ،سول سوسائٹی ممبران، ریسرچ اسکالروں وطلباء نے حصہ لیا۔