تازہ ترین

ڈی سی جموں کی بچوں کے تحفظ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت

7 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر جموں رمیش کمار نے بچوں کے تحفظ سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرورتوں پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ تمام نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے بچوں کے حقوق کی نگہداشت کیلئے سنجیدگی سے مظاہرہ کرتے ہوئے ذمہ داری سے کام کریں۔قابل ذکرہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر نجی اورسرکاری سکولوں کے نمائندگان سے ایک اہتمام کئے گئے خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس امر پربولتے ہوئے رمیش کمارنے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت  ہے اوراس ضمن میںتمام تعلیمی اداروں کو معقول اقدامات کرنے ہوں گے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ارون منہاس چیئرپرسن چائلڈ ویلفیئر کمیٹی جموں شالینی شرما‘سی ای او جموں کشمیر سوڈان‘زونل ایجوکیشن آفیسر اورمتعدد سکولوں سے وابستہ پرنسپل اوربچوں کے نمائندے موجود تھے ۔بچوں کے حقوق اور تحفظ سے متعلق بیداری لانے کی غرض سے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا ہے کہ اساتذ ہ اوروالدین کاکردار اہم ہے تاہم انہوںنے تمام تعلیمی اداروںسے ذمہ داری سے کام لینے کی ضرورتوں پرزوردیتے ہوئے ہدایت جاری کی۔