تازہ ترین

اونتہ بھون میں گلی کوچے پانی پانی

9 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(   عکاسی: ارشاد احمد    )

ارشاد احمد
سرینگر//گزشتہ روز سے جاری بارشوں کے ساتھ ہی صورہ، بژھ پورہ،اونتہ بھون اور ملحقہ علاقوں میں رابطہ سڑکیں،گلی کوچے زیر آب آ گئے۔ ناری بل میں ناقص نکاسی آب کی وجہ سے بارشوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے سے عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بارشوں کا پانی رہایشی مکانوں کے اندر داخل ہوگیاجبکہ ڈرینیج نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے اور ہر طرف گندہ پانی جمع ہوگیا۔علاقہ میں شادی کی تقریب چل رہی تھی کہ بارش کا پانی مکانوں میں داخل ہوگیا جس سے شادی کاخوشگوار ماحول خراب ہوا۔