تازہ ترین

این آئی اے نے بودھ گیا دھماکہ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کیا

8 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی// قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) نے بودھ گیا دھماکہ کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے چوٹی کے لیڈر محمد زاہدالاسلام کو گرفتار کرکے این آئی اے بنگلور کے لئے خصوصی عدالت کے ذریعہ اس کا پانچ دنوں کے ٹرانزٹ ریمانڈ لے لیا ہے ۔محمد زاہدالاسلام عرف کوثر بودھ گیا دھماک، بردوان دھماکہ اور بنگلہ دیش میں کئی دیگر معاملات میں مطلوب تھا۔ایجنس نے آج کہا کہ زاہدالاسلام کو بنگلور سے قریب رام نگر سے پیر کو گرفتارکیا گیا اور اس کی گھر کی تلاشی کے دوران الیکٹرانک آلات اور دھماکہ خیز مادوں کے علامات ضبط کئے گئے ۔این آئی اے کے مطابق زاہد الاسلام بودھ گیا دھماکہ معاملے کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔7جولائی 2013کو ہوئے اس واقعہ میں دو بودھ راہبوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ تفتیشی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا'' زاہد بودھ گیا کیس کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔ اس کی ہدایت پراس کے قریبی ساتھی مستفیض الرحمان نے تمام دھماکہ خیز مادوں کو حاصل اور تیار کیاتھا'' زاہد بردوان دھماکہ کیس میں بھی مطلوب تھا اس میں دو مشتبہ جنگجوہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ یہ دھماکہ 2اکتوبر 2014 کو بردوان کے خاگراگڑھ علاقے میں ایک دو منزلہ عمارت میں ہوا تھا۔این آئی اے نے کہا کہ انہیں پٹنہ میں این آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یو این آئی