تازہ ترین

والی بال کھلاڑی میدان میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت

7 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عارف بلوچ
اننت ناگ //جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والا جواں سال والی بال کھلاڑی دوران کھیل دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔بوگنڈ کولگام سے تعلق رکھنے والا30سالہ شوکت احمد ہر ناگ اننت ناگ میں انٹر اسٹیٹ میچ بمقابل پنجاب کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس دوران مذکورہ کھلاڑی کو اچانک دل کا دورہ پڑگیا ۔اُسے علاج معالجہ کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا ۔شوکت احمد کی موت کی خبر پھیلتے ہی کھلاڑیوں میں صف ماتم بچھ گئی ۔شوکت نے ملکی سطح پر تین والی بال چمپیئن شپ اپنے نام کئے تھے ۔والی بال ایسوسیشن جموں و کشمیر نے شوکت احمد موت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔مہلوک اپنے پیچھے والدین،دو بھائیوں اور بہن چھوڑ گیا ہے۔