تازہ ترین

آئی ایم ایس میں تین روزہ پروگرام کاانعقاد

نئے متعارف کئے گئے کورسوں سے متعلق جانکاری دی

8 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں// انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ سائنس( آئی ایم ایس) نے پہلی سمسٹر بی بی اے اوربی سی اے کورسوں سے متعلق بیداری لانے کی غرض سے تین روزہ پروگر ام متعارف کیا۔پروگرام کی افتتاحی تقریب سرسوتی وندنا کے ساتھ انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر ریکھا گپتا نے چراغ روشن کرکے  انجام دیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر نے آئی ایم ایس کے مشن برائے سال 2018-19 کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انسٹی چیوٹ کی جانب سے شروع کئے جارہے کورسوںکیلئے اس سال مزید کئی خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں۔ اس دوران ڈائرکیٹر موصوف  نے متعارف پروگر ا م میں شامل ہوئے طلباء اوروالدین کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ کئی دیر تک تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پربولتے ہوئے ڈائریکٹر ای آر رینو بنگرو نے طلباء اوروالدین کا استقبالیہ خطبہ میں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ آج کل کے انسانی دور اور انسانی طرز زندگی میں انسانیت کے اصولوں اورقدرانسانیت کیلئے یکساں سلوک رواں رکھنے کی اہمیت کو جاننا ضروری ہے۔ انہوںنے طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے مستقبل کوروشن اورکیرئر کیلئے نئے متعارف کئے گئے کورسوں س کااستفادہ حاصل کریں کیونکہ اس جدید دورمیںپیشہ وارانہ کورسز انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین ای آر ودھی ایس سنگھ نے بھی سکول اورکالج  میں متعارف کورسوں کا استفادہ حاصل کرنے پرزوردیتے ہوئے طلباء میں اپنی مثال پیش کی اور ذہنی طورپر انہیں تیار کیا۔اس موقع پر شری شو دیو سنگھ جموال‘وائس چیئرمین جموال گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ موجود رہے۔ شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے  ڈاکٹر ایس کے گپتا دین اکیڈمیکس آئی ایم ایس نے ارچنا شرما اورگریما کوہلی ودیگران سٹاف کی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔