تازہ ترین

پلوامہ کے جاں بحق جنگجو کا نام

پولیس سب انسپکٹر لسٹ میںشامل

8 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

شاہد ٹاک
شوپیان //  درسو سوپور میں چند روز قبل جاں بحق ہوئے نکس آرہ بل پلوامہ کے جنگجو نے پولیس میں سب انسپکٹر کا تحریری امتحان پاس کیا۔پولیس ہیڈکوارٹرکی طرف سے منگل کو سب انسپکٹر جنرل کٹیگری کے تحریری امتحانات میں پاس ہوئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ نکس آرہ بل پلوامہ کے خورشید احمد ملک ولد غلام نبی کا نام مشتہر کئے گئے تحریری امتحان کی لسٹ  میں 1913سیریل نمبر پر ہے۔خورشید احمد نامی جنگجو 3اگست کو درسو سوپور میں جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوا تھا۔ مذکورہ جنگجو نے بی ٹیک کی ڈگری کٹرہ کالج سے حاصل کی تھی۔