تازہ ترین

ساگر کا شہر خاص کا پیدل دورہ

7 اگست 2018 (46 : 11 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری اور ایم ایل اے خانیار علی محمد ساگر نے شہر خاص کا دورہ کرتے ہوئے موسلادھار بارشوں سے پید اشدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کئی علاقوں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں نے سابق مخلوط حکومت کی کارکردگی کو سامنے لایا اور صرف چند گھنٹوں کی بوندا باندی نے سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ ساگر نے اپنی نگرانی میں کئی مقامات پر پانی کی نکاسی کیلئے پمپ نصب کروائے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سرینگر پر زور دیا کہ ضلع بھر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔