تازہ ترین

جے جے ایس ایف کا آرایس پورہ میں اجلاس

جموں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کابیڑہ اٹھایا

7 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں// آر ایس پورہ کے جی ڈی ایس کے مقام پر جموں جوائنٹ سٹوڈنٹس فرنٹ کااجلاس منعقد کیا جس میںہزاروں کی تعداد میں فرنٹ کے کارکنوں نے حصہ لیا۔پروگرام کی سربراہی ڈاکشیب مہاراج سٹیٹ نائب صدر اور ایڈوکیٹ پشویندرسنگھ( سٹیٹ پریذیڈنٹ) کررہے تھے ۔اس موقعہ پر ایس پی ایم آرکالج آف کامرس کے صدر سربجیت سنگھ کے علاوہ کئی معروف غیرسرکاری تنظیموں سے وابستہ کارکنوںنے حصہ لیا۔ اپنے استقبالیہ خطبہ میں ریاستی صدر ڈاکشیب مہاراج نے کہا ہے کہ جموں جوائنٹ سٹوڈنٹس فرنٹ جموں خطہ کی عوام کی سلامتی اوران کے حقوق کیلئے لڑائی کی جنگ لڑ رہی ہے اورعام طورپر سب لوگ بخوبی واقف ہے کہ جموں خطہ کے ساتھ ابتدائی دورسے امتیازی سلوک کارویہ اپنایاگیاہے۔ انہوںنے جموں خطہ سے وابستہ تمام طالب علموں سے اپیل کی ہے کہ یکجہتی کامظاہرہ کر کے جموں کی عوام کی بہبودی اوربھلائی کیلئے جدوجہد کی جنگ میںشامل ہوجائیں۔ انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ نوجوان طبقہ ریاست کی تقدیر بدل سکتے ہیں لہذا نوجوان طبقہ کو آگے آکر مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔