تازہ ترین

خورشیدگنائی کاجموں میں عوامی دربار

کٹھوعہ،ادہم پور اورراجوری کے وفودملاقی

8 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں/ گورنر کے مشیر خورشیدگنائی نے یہاں جے کے گورنرس گریوینس سیل کے تحت ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میںمختلف وفودنے اپنے اپنے مسائل اور مطالبات کو اُجاگر کیا۔وفود نے میونسپل حدود سے ناجائزتجاوزات ہٹانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا۔اس دوران وفودکے مسائل کوسننے کے بعد خورشیدگنائی نے انتظامیہ پرغیرقانونی قبضے ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔اس دوران اکھنورکے جٹھ گائوں کے لوگوں نے علاقے کے ایک نالے پرمقامی لوگوں کی طرف سے قبضے کے معاملے کواٹھایا۔اس دوران کٹھوعہ ،راجوری،ادہم پورکے وفودنے بھی خورشیدگنائی سے ملاقات کرکے بجلی،پانی ،سڑکوں وغیرہ سے مسائل کواُجاگرکیااوران کے ازالہ کی مانگ کی۔ایم ایل اے ادہم پورکی قیادت میں ایک وفدنے بھی ملاقات کی۔ماربل مارکیٹ تریکوٹہ نگرکے وفدنے جے ڈی اے کی خالی زمین پر چلڈرن پارک بنانے کی مانگ کی۔اس دوران مشیرنے وفودکومسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔