تازہ ترین

جموں دیکھ ڈاٹ کام ویب پورٹل کا آغاز

سپیکر کاجموں میں سیاحتی مقامات کو بروئے کار لانے پر زور

9 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر نرمل سنگھ نے گاندھی نگر میں جموں دیکھ ڈاٹ کام ویب پورٹل کی شروعات کی جس پر جموں صوبے کے سیاحتی مقامات کے بارے میں تمام جانکاری موجود ہے۔اس پورٹل سے ریاست اور بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو جموں کے سیاحتی مقامات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔سپیکر کو بتایا گیا کہ اس ویب سائٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جموں صوبے کے اُن سیاحتی مقامات کو اُجاگر کیا جاسکے جو ابھی تک سیاحتی نقشہ سے باہر ہیں۔سپیکر موصوف نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں سیاحتی اعتبار سے کئی وسائل موجود ہیں اور یہاں کے گوناں گوں ثقافتی ورثے اور سیاحتی مقامات کو بڑھاوا دینے کے لئے خاطرخواہ اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے مختلف ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاکر یہاں کے سیاحتی مقامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔نرمل سنگھ نے کہا کہ جموں میں ایڈوینچر سیاحت کے بھی کافی امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ریاست کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ اشتراک کیا جانا چاہئے تا کہ نوجوان سیاحوں کو یہاں ٹریکنگ اور دیگر مہم جویانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکے۔